ملتان ، 13 اگست (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے سلسلے میں شہر میں “گرینڈ کلین اپ آپریشن” لانچ کر دیا،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کمپنی کو یکم محرم سے قبل مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سے ویسٹ اور کچرا اٹھانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
عامر خٹک کی ہدایت پر 50 ورکرز پر مشتمل اسپیشل اسکواڈ سورج میانی میں گرینڈ صفائی میں مصروف عمل ہے، فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز اور ٹرالیاں سورج میانی پہنچا دی گئیں ہیں جبکہ خالی پلاٹوں اور تنگ و تاریک گلیوں سے بھی ویسٹ کی صفائی شروع کر دی گئی ہیں۔ امام بارگاہوں کے قریب اور جلوسوں کے روٹ پر پڑا ملبہ بھی اٹھایا جارہا ہے۔
سٹی کی نئی یونین کونسلوں میں مکمل صفائی تک ” گرینڈ آپریشن کلین اپ” جاری رہے گا، 14 اگست کی تقریبات کے پیش نظرہائیکورٹ،کچہری اور ہسپتالوں کے باہر خصوصی صفائی کے احکامات بھی کیے گئے ہیں ۔











