کوئٹہ، 12اگست ( اےپی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی ودیگر امور، بلوچستان کی ترقی اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی عمل، امن وامان کی صورتحال اور کورونا وائرس کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی، چیئرمین سینٹ نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو اہم پیشرفت قرار دیا جبکہ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور معاشی وسماجی تحفظ کے منصوبوں کو سراہا۔











