تھرپارکر، 21 اگست( اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے تھرپارکر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیےکیے گئے اسپرے کے کام کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر نے مختلف دیہاتی علاقوں کا دورہ کر کے اسپرے کے کام کی معلومات بھی لی۔
اس موقع پر فخر امام نے کہا کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ تھرپارکر میں ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے ساتھ ہےاور عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔











