پشاور،18 اگست (اے پی پی ): موٹر وے پر کیمپ کورونہ کے قریب مسافر بس روڈ سے نیچے گرگئی، حادثہ صبح سویرے پیش آیا جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں 4افراد جانبحق جبکہ 7افراد شدید زخمی ہوئے۔
جانبحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 3مرد شامل ہیں،دو زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیمیوں نے زخمیوں اور جانبحق افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے بس کو نکال لیا گیا،ریسکیو1122 کی 8ایمبولینسز اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔











