میرپورخاص،24 اگست(اے پی پی ): ضلع بھر میں 20گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 170 ملی میٹر بارش ہونے سے تمام تعلقوں میں کہی کہی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔
گزشتہ روزسے شدید بارشوں سے شہر مکمل ڈوب گیا شہر کی تمام مصروف کاروباری و تجارتی مراکز مکمل پانی میں ڈوب گئے ہیں ، 20 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے نظام مکمل مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔
شہر بھر میں سیلابی صورتحال ہونے کی وجہ سے شہریوں نے سندھ و وفاقی حکومت سے ضلع میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔











