نوشکی: وزیر اعظم خوشحالی پروگرام کے تحت گلہ بانوں میں سبسڈی چیک تقسیم۔

146

نوشکی 11اگست  ( اے پی پی)؛

نوشکی  سیکرٹری لائیو اسٹاک حاجی طیب لہڑی اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد رند نے گلہ بانوں میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاگلہ بان جانوروں کی پرورش کیلئے یہ رقم خرچ کریں گے

 جس  سے بہتر پرورش اور جانوروں کی وزن میں اضافہ ہوگا اور گلہ بانوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔اس پروگرام کے تحت ضلع نوشکی کے 200  گلہ بانوں میں ایک کروڈ پچاس لاکھ روپے تقسیم کیا جائیگا۔گلہ بانوں کو جانوروں کیلئے بروقت تمام سہولیات میسر کرینگے گلہ بان اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی نے کہا کہ ضلعی حکومت گلہ بانوں کے امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی،

اے پی پی / نصیب الہی