پاکستانی ذات پات سے بالاتر ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی کےلیے اکٹھے ہو جائیں: سردار مہندر پال

92

ملتان،11اگست( اے پی پی):  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس سردار مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947 ہماری آزادی کا دن ہے، ہم سب کو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کراس آج آزادی کے دن کو پورے جوش وجذبے سے منانا چاہیے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔مہندر پال سنگھ نے کہا کہ حلف اٹھانے کے بعد 11 اگست 1947 کو بانی پاکستان قائداعظم نے پہلی دفعہ پاکستانی پرچم لہرایا اور اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کے مساوی حقوق کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی ذات پات سے بالاتر ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی کےلیے اکٹھے ہو جائیں،ہم سب بھائی بھائی ہیں جب کہ ہمارے قومی پرچم میں بھی سفید اور سبز رنگ ملے ہوئے ہیں،اگر ہم متحد ہوں گے تو دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف ہو گی اور ملک کا امیج بہتر ہوگا۔

کاشف/فاروق