ملتان،11 اگست ( اے پی پی): گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول چوک شہیداں ملتان میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل توقیر احمد کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند ماحول بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے ہمیں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔ ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا لگائے تو اس کا ہماری زندگی پراس کا گہرا اثر پڑے گا۔
اس موقع پر ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ شجرکاری مہم کے حوالے سے حکومت کااچھا اقدام ہے۔ ہمیں شجرکاری مہم کیلئے ہر سطح پر طلبا و طالبات کو شعور آگاہی دینا ہوگی تاکہ وہ اپنے گھروں میں ایک پودا ضرور لگائیں۔ اس سے ملک میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا ایک صحت مند معاشرہ جنم لے گا۔
کاشف/فاروق











