وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ، مولانا عبدالخبیر  کی  قیادت میں   امن وفد  کا ملتان ڈویژن کا دورہ

156

ملتان،  18اگست (اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین پنجاب،خطیب امام بادشاہی مسجد و چیرمین مجلس علماء پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے  امن وفد کے ساتھ ملتان ڈویژن کا دورہ کیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے امن وفد کے عہداران کا استقبال کیا جنوبی پنجاب آنے والے امن وفد کی قیادت خطیب امام بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں بین المذاہب امن وفد کی کی زیر قیادت سرکٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا اجلاس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام موجود ہوئے اجلاس میں کمشنر ملتان شان الحق ، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمرزمان قیصرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان ، ایس ایس پی آپریشنز ملتان ربنواز سمیت ملتان ڈویژن کے تمام انتظامی افسران موجود تھے۔

خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائ چارے کا درس دیتا ہے امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگاحکومت پنجاب امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے تعاون کی خواہاں ہے پیغام پاکستان’ کو کامیاب بنائیں گے۔کمشنر شان الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو محرم الحرام کے جلوسوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا جاچکا ہےعزاداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری و ساری ہے

کمشنر شان الحق نے کہا کہ واسا کو گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے9,10 محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کیلئے لکھا جارہا ہے آر پی او وسیم سیال    نے کہا کہ محرم الحرام کے پہلے 10 روز 911 جلوس، 3210 مجالس ہونگی محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہےڈویژن میں 14 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گےکسی شر انگیزی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آہنے ہاتھ سے نمٹیں گے۔