شجاع آباد، 09 اگست(اے پی پی ): پورے ملک کی طرح وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان دن منایا گیا، پلانٹ فار پاکستان دن کے موقع اسسٹنٹ کمشنر ٹائیگر فورس نے تحصیل بھر کے مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے ، پودے مین بازار کی گرین بیلٹ میں لگائے گئے اور اسی دوران ایک بچے نے ٹائیگرز فورس ترانہ بھی پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیرکا کہنا تھا کہ پودے لگانا بھی ایک عبادت اور صدقہ جاریہ ہے اور یہ ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں اور ماحول کی آلودگی کا بھی خاتمہ کرتے ہیں، ہر انسان کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے۔اس دفعہ 14 اگست پر ہر پاکستانی زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔
اے پی پی /ملتان/حامد











