وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے  جشن آزادی کے موقع پر آل پاکستان شطرنج چیمپین شپ کا  افتتاح کر دیا

75

کوئٹہ، 14اگست (اے پی پی ):جشن آزادی کے موقع پر  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے    آل پاکستان شطرنج چیمپین شپ کا  افتتاح کیا ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہناتھا کہ ملک بھر میں چنداسپورٹس کے علاوہ باقی اسپورٹس پرتوجہ نہیں دی گئی جس سے شطرنج سمیت مختلف کھیل مائند پڑھ گے مگر ہمارے صوبائی حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت صوبے کے 33 اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے  کہا کہ آج جشن آزادی کے موقع شطرنج چیمپین شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے،صوبائی حکومت نے اسپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں ، نئے تعمیر ہونے والے اسپورٹس کمپلیکس جدید خطوط پر استوار ہونگے،صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی جس کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں نوجوانوں کو بہتر موقع فراہم کئے جارہے ہیں،نوجوانوں کو برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔