تھرپارکر، 26 اگست ( اے پی پی): وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزراء کے ہمراہ ڈیپلو پہنچ گئے وزیر اعلی سندہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کے لئے بارشیں رحمت ہیں مگر نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کروانا متعلقہ اداروں کی زمہ داری ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے نکلا ہوں تاکہ درپیش مسائل از خود معلوم کر سکوں اور انہیں فوری طور حل کیا جا سکے ۔وزیر اعلی سندہ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور انہیں حلکرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب کےلئے متعلقہ اداروں اور مقامی انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہِیں کروں گا ۔
وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ ۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ شبیر بجارانی، مکیش چاولہ، ایم پی اے ارباب لطف اللہ ۔ کمشنر میرپور خاص عبدالوحید شیخ، ڈی آۓ جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو۔ ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی ۔ ایکسئین پبلک ہیلتھ انجئیرنگ تھرپارک جواہر لال اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلی سندھ نے ڈیپلو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ضلعی انتظامیہ۔تھرپارکر اور متعلقہ اداروں کی ہدایت کی کہ نکاسی آب کےلئے مزید ڈی واٹرنگ مشینیں لگائِی جائیں تاکہ لوگوں کو مزید پریشانی سے بچایا جائے۔ اس موقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈی سی تھرپارکر محمد نواز سوہو نے بریفنگ دیتے ہوۓکہا کہ تھرپارکر میں 25 اگست کو مٹھی میں 459 ایم ایم، اسلام کوٹ میں 320 ایم ایم ، ڈیپلو 509 ایم ایم ، کلوئی 215 ایم ایم ، چھاچھرو 267 ایم ایم، ڈاھلی 240 اور ننگر پارکر میں 387 ایم ایم بارش ہوئی ہے، ڈی سی تھرپارکر نے کہا کہ تھرپارکر کہ متاثرہ لوگوں میں پکاپکایا کھانا تقسیم کیاگیا ہے اور 350 ٹینٹس متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں ؛











