وزیر  داخلہ اعجاز احمد شاہ سے  سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی کی ملاقات

124

اسلام آباد،31 اگست(اے پی پی ): وزیر  داخلہ اعجاز احمد شاہ سے  سعودی سفیر نواف بن سعید الملکی  نے پیر کو یہاں ملاقات  کی ہے ،ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر داخلہ سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور ورثاء کے حق میں دعا کی ۔ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر  داخلہ نے  کرونا صورتحال اور عمرہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے دریافت کیا جس پرسعودی سفیر نے کہا کہ  پروازیں جلد کرونا صورتحال بہتر ہوتے ہی  کھل جائیں گی۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں ، سعودی عرب سے صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ عوامی اور حکومتی روابط اس قدر مستحکم ہیں کہ انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔