وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کو حضرت امام حسین کی روایات کو دہراتے ہوئے باطل کیخلاف کھڑے ہونا ہے: حافظ حشمت، نائب امیر جماعت اسلامی

115

پشاور، 28اگست(اے پی پی): نائب امیر جماعت اسلامی و سابق صوبائی وزیر زکوۃ و عشر حافظ حشمت نے کہا ہے کہ محرم الحرام ایک مقدس و حرمت والا مہینہ ہے جسمیں جنگ و قتال کی ممانعت ہے، اس حوالے سے ہمکو بھی اس مہینے کی حرمت کا خیال کرتے ہوئے فساد اور فرقہ واریت کی بناء پر تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔

محرم الحرام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حکمرانوں کو عدل و انصاف کو بول بالا کرتے ہوئے حضرت امام حسین کی روایت کو زندہ کرنا ہوگا اور امن و بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔