ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول ملکر حادثات کی شرح کو کنٹرول کرنے  کیلئے   اقدامات کر ر رہی  ہے؛ ایس پی  زبیدہ پروین

138

  ملتان ،26 اگست(اے پی پی ): ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن زبیدہ پروین نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول ملکر حادثات کی شرح کو کنٹرول کرنے  کیلئے   اقدامات کر ر رہی  ہے ۔

اپنے  ایک  بیان  میں  ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن زبیدہ پروین نے  کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے  گا،تیز رفتاری ،اورلوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان اور بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے   کہا کہ   ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے حکم پر ملتان ریجن میں  مختلف  پٹرولنگ پوسٹ  منصوبوں  پر کام کیا  جا رہا ہے۔