مسقط،27 ستمبر ( اے ہی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان عمان کے دورے پر مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔مسقط ایئرپورٹ پر عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال حسن نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر معروف پاکستانی بزنس مین میاں محمد ریاض اور امیر حمزہ بھی موجود تھے جنہوں نے رانا مشہود احمد خان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورہ عمان کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور عمان کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد خان کے اس دورے میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ وہ عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔











