پاکستان تحریک انصاف کی وومن صدر نے درخت لگا کر  پلانٹ فار پاکستان دن منایا

116

کوئٹہ، 10 اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان دن منایا گیا ۔ پلانٹ فار پاکستان دن کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان وومن ونگ کی صدر زلیخا مندوخیل نے ٹا ئگرفورس کے ہمراہ درخت لگا ئے ۔ اس موقع پر وومن صدر ذولیخا مندوخیل کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کے وژن کلین گرین پاکستان کے تحت پودے لگائے گئے ہیں اور آنے  والے وقت میں یہ پودے ہمیں آکسیجن مہیا کریں گے۔  انہوں نے  مزید کہا کہ  یہ درخت ماحول اور آلودگی کا بھی خاتمہ کریں گے۔

محمد بلال اعوان/فاروق