پشاور: ڈی جی ریسکیو 1122 کیجانب سے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام

119

پشاور، 5 اگست(اے پی پی): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جو ریسکیو1122 ہیڈکوارٹر سے ہوتے ہوئے گورنر ہاؤس پشاور پر اختتام پذیر ہوئی۔

یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے، جہاں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت قابل مذمت ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ کشمیریوں کا استحصال اور غیر قانونی محاصرہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے تاہم بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کو نہیں روک سکتا۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کی تجدید کرتی ہے اور ہر پاکستانی کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

وی این ایس،پشاور