سکھر،05اگست(اے پی پی )ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے اور شہر کی مختلف سیاسی سماجی، مذہبی، تاجر، مزدور تنظیموں، سول سوسائٹی، اسکاو ¿ٹس گروپ، مختلف محکموں کے ملازمین کی جانب سے ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور شہر کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج رہی ہے ۔
ریلی کے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کا استحصال نامنظور، کشمیر کی قانونی حیثیت بحال کرو کے فلک شگاف نعرے لگائےجبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار سکھر میں ایڈوکیٹ صوفیزادہ ظہیر محمد بابر کی سربراہی میں ´´یوم استحصال“ منایا گیا جس میں سکھر بار کی معزز میمبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند گئے۔
وی این ایس،سکھر











