پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے جولائی میں کل 704مقدمات کا اندراج کروایا،1368افراد کو مدد فراہم کی

206

ملتان،03 اگست(اے پی پی):پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ جولائی میں کل 704مقدمات کا اندراج کروایا، جن میں غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے266افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج شامل ہے۔

 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن زبیدہ پروین نے میڈیا نمائندگان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ جولائی 2020 میں شاہرات پر سفر کرنے والے1368افراد کو مدد فراہم کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے دوران شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے266افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے91مقدمات درج کرکے04 کلاشنکوف،03رائفل،18 گن، 65پسٹل 273گولیاں برآمدکیں جبکہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے183مقدمات درج کرواتے ہوئے6124لیٹر شراب،22958کلو گرام چرس،2390گلو گرام ہیروئین،87کلو گرام بھنگ برآمد کی۔

پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے چوری کے  04 مقدمات کا اندراج کرکے ایک موٹر سائیکل مالیتی 48000 روپے ،لکڑی مالیتی 3000,نقدی 10450برامد کیے ۔

 مزید براں پٹرولنگ ٹیمز کی جانب سے 36 مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور159تجاوزات کا خاتمہ عمل میں لایا گیا۔

سلو موونگ وہیکلز اور حادثات کے سد باب کے لئے پٹرولنگ ٹیمز اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے6630 ریفلیکٹرز چسپاں کروائے گئے۔

ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن زبیدہ پروین نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے ہیلپ لائن نمبر1124 کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مسافر حضرات دوران سفر پنجاب بھر میں پرونشل ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی ایمر جنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1124 پر کال کر کے پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کرونا وائریس سے بچاؤ کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

وی این ایسں ،ملتان