ملتان ،3اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ آپریشن لانچ کر دیا۔عامر خٹک نے شہر میں شامل ہونیوالی نئی یونین کونسلوں میں بھی گرینڈ آپریشن کلین آپ کی ہدایت کی۔
عید کے تیسرے روز تمام گلیوں،محلوں اور شاہراہوں کی صفائی کے خصوصی پلان پر عمل شروع ہوگیا ہے م۔مظفرآباد،قاسم بیلہ،سورج میانی اور ڈیرہ محمدی کے ایریا میں ہیوی مشینری مصروف عمل ہے۔
شہر کی مرکزی شاہراہوں کو چمکا دیا گیا ہے جبکہ گلیوں اور محلوں سے قربانی کے جانوروں کے چارےکو بھی صاف کیا جارہا ہے۔
عید کے تیسرے روز بھی آلائشوں کو ٹھکانےلگانے کا کام جاری ہے، شہر میں قائم14 عارضی ویسٹ پوائنٹس پر چونا،فینائل اور ڈیٹول کا چھڑکاو کردیا گیا ہے۔
سی ای او عبدالطیف خان نے شہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔
وی این ایس ، ملتان











