چنیوٹ :شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں: ڈی پی او سیّد حسنین حیدر

109

 

چنیوٹ،04 اگست (اے پی پی ): ڈی پی او سیّد حسنین حیدرنے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں،پولیس کے جوان دہشت گردی, جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں۔

 اس موقع پرانہوں نے  یوم شہدائے  کےحوالے سے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اورملکِ کی سلامتی اور شہداء کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔

ڈی پی او سید حسنین حیدر,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈی سی ،پولیس افسران و ملازمان،وکلاء,صحافیوں اور سول سوسائٹی  نے شرکت کی ۔

وی این ایس،چنیوٹ