ڈپٹی کمشنر  کا ک محرم الحرام کنٹرول روم  کا دورہ، جلوسوں کے روٹس کی  مانیٹرنگ کا جائزہ

112

چنیوٹ ،25 اگست  (اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا محرم الحرام کنٹرول روم کا سرپرائز وزٹ ، جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا   ۔

ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول روم میں لگائی گئی ایل سی ڈیز پر کیمروں کے ڈسپلے اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب درست مقامات پر کی جائے جن سے جلوسوں کے روٹس اور مقامات کی درست نشاندہی ہو سکے اور  تمام کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ رکھا جائے ۔

 انہوں نے کنٹرول روم میں ڈیوٹی موجود محکمہ پولیس ، سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122،ہیلتھ ، ایجوکیشن ، سوئی گیس ، واپڈا ، پی ٹی سی ایل ،ڈی سی آفس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کو ہدایت کی کہ   ان ایام میں کنٹرول روم کی ڈیوٹی چوکس انداز میں کی جائے اور کسی بھی علاقہ سے بذیعہ فون کال ملنے والی شکایت کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ فوری ازالہ کرے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور انفارمیشن آفیسر ریاض حسین مارتھ بھی موجود تھے ۔