ڈیرہ  مراد جمالی میں جشن آزادی کے حوالے سے  شاندار ریلی نکالی کا انعقاد

125

 

 ڈیرہ مراد جمالی،13اگست(اے پی پی):  جشن آزادی کے حوالے سے ایک بہت بڑی شاندار ریلی  کا  انعقاد  کیا گیا ،ریلی میں  شرکاء نے ہاتھوں میں سبزحلالی پرچم اٹھا رکھے تھے،فضاء ملی نغموں اور پاکستان زندہ آباد کےفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔

 ریلی عمرانی ہاوس سے باباغلام رسول عمرانی کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی کے شرکاء سے سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  14 اگست  کی برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت ہے جس دن 1947 میں  قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں دنیا کے نقشے پر ایک علیحدہ وطن پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔

سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو قدرت کی جانب سے پاکستان کے کروڑوں انسانوں کو نصیب ہوئی جس کے لیئے  قدیم ہندوستان کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں تاریخی جدوجہد کی اور تحریک آزادی میں ہر قسم کے مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا اور ہندوستان سے پاکستان کی جانب ہجرت کے دوران ہزاروں مرد و خواتین، بچے اور بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اب یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے آزاد وطن کی قدر کریں اور اس کی حفاظت اور دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 14اگست کے دن کو پاکستان کے عوام روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔