کوئٹہ؛چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

126

کوئٹہ، 25 اگست (اے پی پی ):چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرکی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2020-2021ء کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2020-2021ء کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری کو جاری ترقیاتی منصوبوں بر بریفنگ بھی  دی گئی۔

چیف سیکرٹری نے مختلف محکموں کے  سیکرٹریز کو  ہدایت دی کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش کارکردگی اور ما نیٹر نگ کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ رپورٹ پیش کریں اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیارکے مطابق تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے  کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل سے صوبے کے عوام کی معیار زندگی میں بہتری اور آسا نیاں پیداہو گئیں،  صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا  جائیگا جس سے عوامی مشکلات میں کمی اور صوبہ ترقی کی راہ پر گا مزن ہوگا۔

اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری عبدالرحمن بزدار،سیکرٹری خزانہ نورالحق بلوچ،سیکرٹری مواصلات وتعمیرات نو رالامین مینگل اور دیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔