گھوٹکی، 08 اگست (اے پی پی ): سکھر ملتان موٹر وے فتح پور کے مقام پر کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ الٹنے سے ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سترہ مسافر زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوچ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سکھر اور رحیم یار خان کی ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
وی این ایس ، گھوٹکی











