صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام ، ڈی سی  میرپورخاص  کا شہر کا دورہ، بارش کے پانی نکاسی کے کام  کا جائزہ   لیا

122

میرپورخاص، 08 اگست (اے پی پی) : وزیر اعلی سندھ کی جانب سے  ریلیف کمیٹی برائے رین ایمرجنسی کے فوکل پرسن  اور صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال نے ڈپٹی  کمشنر میرپورخاص  ذاہد حسین میمن،   چیف میونسپل آفیسر راجکمار،  ریوینیو،   پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراء شہر کے مختلف برساتی نالوں کا دورہ کیا  اور شہر میں  بارش کے پانی نکاسی کے کام  کا جائزہ   لیا۔

 اس موقع پر فوکل پرسن  برائے رین ایمرجنسی ہری رام کشوری لال نے کہا کہ ابتک ہونے والی بارش سے معاملات کنٹرول میں ہیں ،پچاس فیصد بارش کا پانی میرپورخاص شہر سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو کہا کہ ریونیو میونسپل محکمہ ہیلتھ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے چوبیس   گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات کریں ۔

 وی این ایس، میرپور خاص