ہنگو،19 اگست (اے پی پی):کمانڈنٹ ٹل سکوٹس کرنل عاطف مشتاق، ڈی سی منصور ارشد، ڈی پی او شاہد احمد خان اور لیفٹینٹ کرنل اوسامہ نے مختلف امام بار گاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی وحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ اس سلسلے میں ہنگوبازار میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل عاطف مشتاق، ڈی سی منصور ارشد، ڈی پی او شاہد احمد نے کہا کہ اس سال محرم الحرام بھی پچھلے سال کی طرح امن سے گزرے گا،تمام مکاتب فکرکے ساتھ جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام امام بارگاہوں اور مساجد کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔











