یوم استحصال کشمیر ریلی،شرکاء نے کالے ماسک،بازووں پر سیاہ پٹیاں پہن کر  شرکت کی

77

چنیوٹ،05اگست(اے پی پی):ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،

بھوآنہ اور لالیاں  میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے ایک سال سے لگائے جانے والے کرفیو اور مظالم کے خلاف یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض،ڈی پی او سید حسنین حیدر کی قیادت میں ریلی نکالی گی۔

 ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر نصب “مظفر آباد” کے علامتی بورڈ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر لگے علامتی بورڈ “سری نگر” پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی سے پہلے ایک منٹ کا سائرن  بجایا گیا اورتمام ٹریفک جہاں تھی وہاں رک گئی۔

 ریلی میں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سرکاری محکموں کے، علماء کرام، تاجران، میڈیا نمائندگان،این جی اوز، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کے خلاف کالے ماسک، بازووں پر سیاہ پٹیاں، کالی ٹوپیاں پہن کر یوم استحصال میں شرکت کی۔

وی این ایس، چنیوٹ