یوم استحصال کشمیر:بورے والا میں پاکستان و کشمیر کے جھنڈوں کے سائے میں ریلی  کا انعقاد

111

بورے والا،05اگست(اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کی قیادت میں انجمن تاجران،بار ایسوسی ایشن،پی ایم اے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن،ٹائیگر فورس،سیاسی،سماجی اور مذہبی تنظیموں کے طرف سے یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی، جو پریس کلب سے شروع ہو کر میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز،کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے رکھے جن پر کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی سے قبل 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں اور بھارت کی غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

 وی این ایس ، بورے والا