یوم عاشورہ  کا   دن  تمام عالم ِ اسلام کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس دیتا ہے؛ گورنر سندھ عمران اسماعیل

113

کراچی، 30 اگست (اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  کہا  ہے  کہ 10 محرم الحرام کا دن حُسینیت کو یا د رکھنے اُسکو زندہ رکھنے کا دن ہے، یہ دن کسی ایک جماعت ، فرقے یا کسی ایک سو چ رکھنے والوں کا نہیں ہے بلکے آج کا دن تمام عالم ِ اسلام کو حق و باطل میں تمیز کرنے کا درس دیتا ہے۔

اتوار  کو  یہاں 10 محرم الحرام کے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا  سے گفتگو میں   گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا پیغام دیتا ہے کہ ظلم و بربریت کے آگے جھکنا نہیں ہے، چاہے نیزوں پر سر بلند کیئے جائیں ، چاہے پورا خاندان لُٹا دیا جائے ۔

 گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی حسینیت کے راستے کی زندہ مثال ہیں ،ایک طویل عرصے سے ظلم کے آگے نہ جھُکنا، یہ ہمت شہدائے کربلا کی قربانیوں نے دی ہے۔