احمدپورشرقیہ؛  پولیس  کی  منشیات فروشوں کیخلاف  کارروائی  ، 5 من سے زائد چرس اور افیون برآمد

0
71

احمد پور شرقیہ، 26 ستمبر (اے پی پی ):  پولیس نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے  5 من سے زائد چرس اور افیون برآمد کرلی ، ملزمان کے خلاف جنوبی پنجاب کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاولپور سلیم خان نیازی نے تھانہ اوچ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان رحیم یار خان اور بہاولپور منشیات سپلائی کرنے جارہے تھے کہ اوچ شریف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو  گرفتار کیا اور منشیات کی بھاری مقدار  ، گاڑی ، موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ۔

 گرفتار  منشیات فروش کوئٹہ سے منشیات اسمگل کرکے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان  کے خلاف جنوبی پنجاب کے مختلف تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں ، تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ ان سے مزید اہم انکشافات بھی  متوقع ہیں۔