وزیر اعلیٰ  خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر  سوات کے  سیاحتی مقام مدین میں تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری

81

پشاور، 26ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ  خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع سوات کے سیاحتی مقام مدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا  کر دیا  گیا ہے  جسکی ہدایت وزیر اعلیٰ  نے حالیہ سیلاب کے بعد دورے کے دوران جاری کردی تھی۔

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم  مقامی میڈیا کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آپریشن کے تحت دریائے سوات کے کناروں پر سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائی گئی عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے تاکہ آبی گزرگاہوں کو کھول کر مستقبل میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پایا جا سکے، چونکہ دریائےسوات کے کنارے لوگوں نے جگہ جگہ پر تجاوزات کر کے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں ڈالی تھی اسلئے سیلاب کے خدشات بڑھ گئے تھے اور انسانی زندگی اور املاک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔