ڈیرہ غازی خان روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا

0
53

مظفرگڑھ، 27 ستمبر(اے پی پی): مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر چوک قریشی بائی پاس سے قصبہ گجرات روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا اور  رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوٹل کمپنی کا آئل ٹینکر نمبر TUC-103 پارکو گجرات  سے وہاڑی  جا رہا تھا آئل ٹینکر میں 16 ہزار پٹرول اور 8 ہزار ڈیزل موجود ہے جو  آئل ٹینکر الٹنے سے بہنے لگا ہے۔  حادثے کی اطلاع ملنے پر  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیر عالم خان کی ہدایت پر  ایمبولینسز اور فائیر وہیکل نے جائے  حادثہ پر بروقت پہنچ کر  فوری طور پر  پورے علاقے کو کارڈن آف کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کرکے ٹینکر سے پیٹرول اور ڈیزل نکالنا شروع کر دیا ہے۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے