ہنگو پولیس  کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،  10ملزمان کو گرفتار کر لیا

115

ہنگو،27ستمبر(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہداحمدخان کی زیر نگرانی دوآبہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر  کے  10ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایچ او دوآبہ شاہ دوران خان نے اے ایس ایچ اودوآبہ ایس آئی رحمت اللہ خان کےہمراہ گرفتارملزمان کو میڈیاکےسامنے پیش کرتے ہوئے  بتایا کہ علاقہ سروزئی،زرگری، سروخیل اورطورہ وڑی میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے،ان کامیاب چھاپہ مارکاروائیوں میں 10ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا جن کے قبضے سے 3کلاشنکوف،4پستول،درجنوں مختلف بورکےکارتوس اوربھاری مقدارمیں چرس برآمد کر لی گئیں ہیں۔

پولیس نےگرفتارملزمان کوتھانہ دوآبہ منتقل کردیاہےجہاں ان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔ایس ایچ اودوآبہ شاہ دوران خان کےمطابق  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمدخان خان کی زیر نگرانی دوآبہ پولیس جرائم پئشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔

دوران پریس کانفرنس ملزمان اور ان کے قبضے سے برآمد منشیات بھی میڈیا کو دیکھائی گئی۔