کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے وکیل کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

0
84

پشاور، 27 ستمبر(اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے وکیل کو بحفاظت بازیاب کرا  کے  وکیل کو اغوا کرنے والے دو مسلح ملزمان بھی گرفتار کرلئے ہیں  ۔ ایس پی صدر عبدالسلام خالد کےمطابق ملزمان غنی اور سیدا گل جنکا تعلق نواحی علاقوں سے ہے، انہوں نے ایڈووکیٹ عمران کو کاروباری لین دین تنازعہ پر اغوا کر کے محبوس رکھا تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ایس پی صدر عبدالسلام خالد نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پلاٹ تنازعہ کا شاخسانہ ہے مگر جلد ہی دیگر حقائق بھی منظرعام پر آجائینگے۔