پشاور زلمی کا  وزیرستان میں دو روزہ ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد

381

پشاور، 27ستمبر(اے پی پی): ایم جی زلمی کیمپ کے زریعے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش میں پشاور زلمی مینجمنٹ نے وزیرستان میں دو روزہ ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف بھی خصوصی طور پر پشاور زلمی مینجمنٹ کے ہمراہ وزیرستان پہنچے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا  کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں قابل تعریف ہیں،وزیرستان آکر بہت خوشی ہوئی، یہاں کرکٹ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم جی زلمی کیمپ کے ذریعے پشاور زلمی نے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم دیا، وزیرستان کا موسم اور خوبصورتی دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔

 زلمی اسٹار فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہا کہ وزیرستان کی خوبصورتی اور لوگوں نے بہت متاثر کیا،اپنی فیملی کو بھی یہاں ضرور لاوں گا۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پشاور زلمی کے ساتھ وزیرستان جاکر کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیرستان کے نوجوان کرکٹرز نے ایم جی زلمی کیمپ کے انعقاد اور اسٹارکرکٹرز کی آمد پر خوشی کا اظہار اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا۔