آر پی او وسیم احمد خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

149

ملتان 26 ستمبر ( اےپی پی): آر پی او وسیم احمد خان کی  زیرصدارت  کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ اجلاس میں ریجن بھر سے پولیس افسران نے شرکت کی ۔وسیم احمد خان آر پی او نے کہا کہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل کارکردگی میں بہتری کا ضامن ہے اور کہا کہ  پولیس اسٹیشنوں کے معائنہ کو با مقصد بنایا جائے اور سنگین جرائم کے واقعات میں ڈی پی اوز فوری ذاتی دلچسپی لیں ۔ تفتیشی افسران عدالتوں میں پوری تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔وسیم احمد خان نے کہا کہ میرٹ کے مقابلہ میں کسی کے اثرورسوخ کو خاطر میں نہ لائیں اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور کہا کہ قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش میں تاخیر نہ کی جائے۔جرائم کی صورت میں اندراج مقدمات کو یقینی بنایا جائے ۔ملتان ریجن۔میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہیں وسیم احمد خان نے

اجلاس میں امن و امان کی۔مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ27پولیس ملازمین کی بچیوں کو جہیز فنڈ بھی دیا گیا ہےوسیم احمد خان نے کہا کہ  12 پولیس شہدا کے اہل خانہ کو سکالرشپ  دیئے گئے ہیں  5 ملازمین کو تدفین کے اخراجات ،5 کو علاج معالجہ کے لیے فنڈز دیئے گئے ہیں اور کہا کہ 51 پولیس ملازمین کی دوران سروس وفات پر واجبات ادا کئے گئے ہیں اور کہا کہ میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے درست اجراء کے لیے اقدامات کئے جائیں اور جو میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹس بورڈ میں چیلنج ہوئے بورڈ فیصلوں پر عمل اور کارروائی کی رپورٹ لی جائے اور محکمہ پولیس کے رہائشی تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کرایا جائےوسیم احمد خان نے کہا کہ ریجن بھر میں پولیس اسٹیشنوں کی عمارات کی تعمیراتی کام۔جلد مکمل کرائے جائیں۔