نادرن بائی پاس کے 9.5 کلومیٹر پر 900 پلکن کے درخت لگا دیے گئے

152

ملتان، 26 ستمبر ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کا پلکن ایونیو کا خواب پورا ہوگیا۔نادرن بائ پاس کے 9.5 کلومیٹر میڈین پر 900 پلکن کے درخت لگا دیے گئے۔ پلکن ایونیو کا افتتاح وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان دورہ کے موقع پر کیا تھا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے پلکن ایونیو پر آخری درخت لگا کر ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی۔چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، ڈی جی پی ایچ اے ملک عابد بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے پی ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کو سرسبز بنانے کیلئے سب اپنے حصے کا درخت لگائیں۔ یہ صرف ایک ادارے، یا گورنمنٹ کی ذمہداری نہیں ہے۔نئ نسل کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی زمہداری نبھانا ہوگی اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔اس موقع پر چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے اولیاءکرام کی دھرتی کو سرسبز بنانے کیلئے پر عزم ہے۔پی ٹی آئ گورنمنٹ کے علاوہ کسی حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی نہیں بنایا۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ ادارے کے 300 سے زائد مالیوں نے پلکن ایونیو بنانےمیں محنت کی۔ پودوں کی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹکلچر چوہدری غلام نبی اور پی ایچ اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔