اوگی، 02ستمبر(اے پی پی):مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے نواحی علاقے حسین بانڈہ میں رات موسلادھار بارش کے باعث کچے مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چمہڑی، دربند میں مکان پر بھاری پتھر اور تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئےہیں جبکہ دریا کنہار اور سرن میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔











