ملتان ،22 ستمبر (اے پی پی ):پولیس لائن میں ڈی ایس پی ٹیلی ملتان یونس عمر اور ڈی ایس پی ٹیلی ہیڈ کوارٹرز لاہور کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا گیا اور دربار میں ملتان رینج، ڈیرہ غازیخاں رینج اور بہاولپور رینج کی ٹیلی کمیونیکیشن سٹاف نےشرکت کی ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب نے دربار میں ٹیلی کمیونیکیشن سٹاف سے خطاب کیا، ان کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے صادق علی ڈوگر ایس ایس پی نے دوران خطاب بتایا کہ موصول ہونیوالی کالز پر فوری رسپانس ملنا چاہیےایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب نے کہا کہ ڈیوٹی سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔











