تمام ریسکیو اہلکار اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں:ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن

93

مری ،22ستمبر(اے پی پی ):   ڈاکٹر عبدالرحمن کی خصوصی ہدایات پر ریسکیورز کیلئے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے کی جبکہ دیگر ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے بھرپورحصہ لیا اس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ سمیت دیگر فزیکل ایکسرسائزز شامل تھیں فزیکل  ٹیسٹ میں تمام ریسکیو اھلکار کامیاب رھے،اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔

 ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فزیکل فٹنس کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسلیئے تمام سٹاف اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں اور دوران ایمرجنسی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سروس فراہم کریں۔بعد ازاں انچارج ایمرجنسی  آفیسر حمزہ علی خان کی زیر صدارت کارکردگی اجلاس سنٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا اجلاس میں ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کنٹرول روم انچارج،سٹیشن انچارجز سمیت تمام ونگ انچارجز نے شرکت کی۔