ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنرل جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

97

 

ملتان ،30 ستمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنرل جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفر اقبال کو دفتر پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے  نے  سلامی دی

ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک اور آر پی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا  بھی شریک تھے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے مختلف  برانچز کا دورہ بھی کیا اور  آر پی آوز  کے  تعارفی اجلاس  کی صدارت   بھی  کی ۔ ظفر اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس سٹرکچر کی بہتری اور انصاف کی فراہمی مشن ہے اور جنوبی پنجاب میں نئے پولیس سسٹم سے عوام کی دہلیز پر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے،پولیس نے کرائم فائٹنگ کے ساتھ کرونا سمیت ہر محاذ پر مثالی خدمات فراہم کیں ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ شہریوں میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے تھانے کی سطح پر تفتیش سسٹم بہتر کرنا ناگزیر ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی جانب سے امن و امان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔