جیکب آباد پولیس کی   خفیہ اطلاع پر بکی کے اڈے پہ چھاپہ، 03 ملزمان گرفتار

97

 

جیکب آباد،29ستمبر(اے پی پی):پولیس کی کامیاب کارروائی،خفیہ اطلاع پر بکی کے اڈے پہ چھاپہ، 03 ملزمان گرفتار، 48000 روپے نقدی، 01 لیپ ٹاپ اور 08 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔

جیکب آباد کے تھانہ سول لائن پولیس اور اسپیشل سکواڈ پولیس  نے  خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرکے  معراج ہوٹل کے قریب گلی میں بکی کے اڈے پہ چھاپہ مارا ، شہزادو گولو ، فیاض علی گولو ، اسد اللہ بروہی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جبکہ ایک ملزم عابد فرار ہوگیا ہے ۔

 گرفتار ملزمان کے قبضے سے کرکٹ پریمیئر لیگ پر جوا میں استعمال ہونے والا 01 عدد لیپ ٹاپ ، 08 عدد موبائل فونز  اور 48000 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے ۔