ملتان، 25ستمبر( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے حضرت غوث بہاالدین زکریا ملتانی کے عرس پر بھی سبیل لگانے کی روائت قائم کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے عرس پر آنیوالے زائرین اور عقیدت مندوں میں پانی کی 8000 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔منرل واٹر کی بوتلیں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے تقسیم کیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے منرل واٹر کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عاشورہ محرم کے موقع پر بھی لنگر تقسیم کرنے اور سبلیں لگانے کے انتظامات کرتے ہیں۔











