حضرت غوث بہاؤلدین زکریا ملتانی کے عرس کا دوسرا روز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کیجانب  سے  صفائی کے انتظامات مکمل

124

ملتان، 24 ستمبر (اے پی پی ): حضرت غوث بہاؤلدین زکریا ملتانی کے عرس کے دوسرے روز بھی صفائی کے انتظامات مکمل  کر لیے گئے ہیں ۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز تین شفٹوں میں صفائی میں مصروف عمل ہیں، رات بھر  دربار کے احاطے میں اور باہر صفائی کا سلسلہ جاری و ساری رہا جبکہ  قلعہ کی طرف آنیوالی تمام شاہراہیں چمکا دی گئیں ہیں اور زائرین کی رہائش گاہوں کی بھی بھر پور صفائی کی جارہی ہے ۔

اس کے علاوہ  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے قلعہ قاسم باغ میں کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ  سڑکوں پر چھڑکاؤ اور لائم لائننگ بھی جاری  ہے۔

 سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے قلعہ قاسم باغ کا دورہ  کیا جہاں انہوں  نے صفائی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں ۔ اس کے علاوہ  رات گئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بھی قلعہ پر واقع مزارات  کا دورہ کیا  جہاں ڈی سی  نے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو چیک کیا۔

اس موقع پر   ڈی سی  عامر خٹک نے حضرت غوث بہاؤلدین زکریا ملتانی کی درگاہ پر حاضری بھی دی۔