راولپنڈی، 06 ستمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر یوم دفاع /شہداء پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی علی حسین کی شہیدریسکیور موسیٰ زبیر لودھی کے قبر پرحاضری، ریسکیو 1122کے چا ق و چوبند دستے کیساتھ قبرپر سلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی علی حسین نے کہا کہ شہیدریسکیور موسی زبیر لودھی کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا، شہیدریسکیو رموسٰی زبیر لودھی 2007میں ریسکیو 1122راولپنڈی میں بطور کمپیوٹر ٹیلی فون آپریٹر بھرتی ہوئے، دسمبر 2008میں راولپنڈی گھگھڑ پلازہ میں لگنے والی آگ میں اپنے فرائض کے انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسرراولپنڈی شہید ریسکیور موسٰی زبیر لودھی کے بیمار والدہ کی عیادت کے لیے نیسکام ہسپتال بھی گئے اور ان کے خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعاکی۔











