رحیم یار خان،04 ستمبر (اے پی پی):سیلابی صورت حال کے پیش نظر حکومت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے محکمہ مال کے ملازمین کے ساتھ مل کر اعلانات کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تلقین کی۔
اعلانات موضع ٹھٹھ، درگروچہ، موضع واگہوان، گد پور، موضع چک احمد یار، چک فیض احمد میں کروائے گئے، جس دوران لوگوں کو اپنے بچوں، مال مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کا کہا گیا اور بتایا گیا کہ اس حوالے سے ریسکیو 1122 مدد کے لئے آپ کے پاس آئی ہوئی ہے۔











