میرپور خاص: ڈپٹی کمشنر کی ایکسین حیسکو کو لوڈشیڈنگ متعلق شکایات جلد حل کرنے کی ہدایت

124

میرپورخاص، 04 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے انجمن تاجران اور علماء ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دینے کے بعد  تاجران اور علماء کرام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا کہ شہر کے مسائل روڈوں پر نہیں، بات چیت سے حل کیے جائیں۔انہوں نے  ایکسین حیسکو افتخار سومرو کو ہدایت کی کہ جو ٹرانسفارمر خراب ہیں ان میں سے جو بن گئے ہیں ان کو جلد لگایا جائے۔

 انہوں نے  مزید کہا کے ایکسین حیسکو کے جانب سے میرپورخاص شھر کی بجلی کی بہتر فراہمی کیلئے  ادرے کے بالا افسران کو 13 ٹرانسفارمروں کیلئے  لکھا گیا ہے اسے حل کرانے کے سلسلے میں سی او حیسکو سے ڈویزنل کمشنر میرپور خاص کی میٹنگ رکھی جاۓ گی تاکہ بجلی کے مسئلے کو مستقل بنیاد پر حل کیا جاسکے۔

صدر انجمن تاجران انیس الرحمان اور جنرل سیکریٹری امین میمن نے کہا کے بجلی نہ ہونے کے وجہ سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ  حیسکو کا  عملہ ٹراسفارمر  اور لنک لگانے کے بھی ناجائز پیسے وصول کر رہاہے جس سے مسائل اور ذیادہ خراب ہو رہے ہیں جس پر تاجروں اور علماء کرام نے احتجاج  اور ہڑتال کی کال دی ہے۔

 ملاقات میں موجود مولانا شریف سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض ، حافظ محمود قادری اور دوسرے علماء کرام نے کہا کے اس سے پہلے شہر کی  بجلی کے حوالے سے ایسی حالت کبھی نہیں ہوئی، گھروں میں رہنے والے افراد گھروں میں بہت پریشان ہیں، بجلی کا مستقل حل نکالا جاۓ اور جو حیسکو کا عملہ  لوگوں سے ناجائز پیسے وصول کر رہا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین،  ایس ایس پی فیصل بشیر میمن ،پیس کمیٹی کے ممبر واحد پہلوانی اور مختلف مارکیٹوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز  بھی موجود تھے۔