کوئٹہ، 12 ستمبر (اے پی پی): میرحاصل بزنجوکے انتقال کےبعد خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست بلوچستان عوامی پارٹی نے جیت لی۔محمدخالدبزنجو38 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔نیشنل پارٹی کےسابق سینیٹر حاصل بزنجو کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب مکمل ہوگیا۔ اس انتخاب کے لئے4امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔صوبائی الیکشن کے نتائج کے مطابق پی اے پی کے امیدوار محمد خالد بزنجو 38 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ جمعیت علماءاسلام کے غو ث اللہ نے21 ووٹ حاصل کئے۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے، 61اراکین میں سے 2 اراکین کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے۔ آزاد امیدوار منیر احمد بلوچ اور محمد علی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔صوبائی اسمبلی کے65 ارکین اسمبلی میں سے 64 ارکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری، محمد طور اتمناخیل،مولوی نور محمد نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔











